01 جنوری ، 2015
کیپ ٹائون....جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ کل سے کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقی ٹیم نے تیسرے ٹیسٹ سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔ کپتان ہاشم آملہ پرامید ہیں کہ انکی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی تو دکھائی لیکن موسم کی وجہ سے میچ ڈرا ہوگیا۔ کپتان دنیش رامدین کا کہنا ہے کہ انکے کھلاڑی سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔