دنیا
01 جنوری ، 2015

ہلمند :شادی کی تقریب پر راکٹ گرنے سے 28افراد ہلاک

ہلمند :شادی کی تقریب پر راکٹ گرنے سے 28افراد ہلاک

کابل.....افغانستان کے صوبے ہلمند میں شادی کی تقریب میں راکٹ گر نے سے 28 افراد ہلاک ،45 زخمی ہو گئے۔ جنوبی صوبے ہلمند میں شادی کی پارٹی جاری تھی ،جہاں یہ راکٹ گرا۔راکٹ گرنے سےشادی میں شریک 28افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے، جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جاری جھڑپ کے دوران یہ راکٹ فائر کیا گیا۔صوبائی کونسل کے ممبر کے مطابق اس حادثے میں 30 سے زائد ہلاکتوں اور 60 سے زائد زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :