27 اپریل ، 2012
روسیو، ڈومینیکا… ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے بازشیونارائن چندر پال ٹیسٹ کیرئیر میں 10 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کریبین اور دنیا کے دسویں کرکٹر ہیں۔شیونارائن چندر پال کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے آسٹریلیا کیخلاف دوسری اننگز میں 14 رنز درکارتھے۔ 37 سالہ چندر پال 10 ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا حاصل کر چکے ہیں۔ چندرپال کیریئر کا 140 واں ٹیسٹ کھیل رہے اور اب تک 50.01 کی اوسط سے 10055 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 25 سنچریاں اور 57 نصف سنچریاں شامل ہیں۔