کاروبار
27 اپریل ، 2012

اوجی ڈی سی ایل اور نیشنل بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

کراچی … اوجی ڈی سی ایل اور نیشنل بینک نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری اوجی ڈی سی ایل کے مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو جولائی سے مارچ 2012ء کے دوران 69 ارب 24 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 16 روپے 19 پیسے رہی۔ اوجی ڈی سی ایل نے اپنے شیئر ہولڈرز کو ایک روپے 50 پیسے عبوری نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ نیشنل بینک کو جنوری سے مارچ2012ء کے د وران 4 ارب 89 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی 2 روپے 64 پیسے رہی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں نیشنل بینک کو 4 ارب 28 کروڑ روپے کا منافع ہوا تھا اوراس کی فی حصص آمدنی 2 روپے 31 پیسے رہی تھی۔

مزید خبریں :