04 جنوری ، 2015
مہمند ایجنسی.......ہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان کےملبے سےاب تک 10لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز تحصیل صافی کے علاقہ زیارت میں ماربل کی کان کنی جاری تھی ۔اس دوران اچانک پہاڑی تودہ گرگیا اور 17مزدور ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ملبے سے اب تک 10افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک مزدور کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے ۔دیگر کی تلاش جاری ہے ۔