کاروبار
27 اپریل ، 2012

بینکوں کے غیر فعال قرضوں کے حجم میں کمی، منافع میں 21 فیصد اضافہ

کراچی … بینکوں کی جانب سے متوقع غیر فعال قرضوں کے حجم میں کمی کے باعث رواں سال جنوری تا مارچ بینکوں کے منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان کی معیشت اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے، صنعتوں اور ہر قسم کے کاروبار میں کمی ہورہی ہے، مگر دوسری طرف بینکوں کا منافع بڑھ رہا ہے۔ بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں محتاظ رویہ رکھنے اور دوسری جانب شرح سود میں کمی سے قرض خوا کی قرضہ واپس کرنے کی صلاحیت بہتر ہونے سے بینکوں نے مستقبل میں متوقع غیر فعال قرضوں کے حجم میں کمی کی، جس کے باعث سال 2012ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں کے منافع میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بینکوں کے زیادہ منافع کی بڑی وجہ سود سے ہونے والی آمدنی ہے، اس کے علاوہ بینکوں کی غیرسودی آمدنی بھی 30 فیصد بڑھی ہے۔

مزید خبریں :