دنیا
05 جنوری ، 2015

چین اور امریکا شدید برف باری کی لپیٹ میں

چین اور امریکا شدید برف باری کی لپیٹ میں

بیجنگ .........دنیا کے بہت سے ملک شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ چین اور مشرق وسطی کے کئی علاقوں میں ہر شے برف میں چھپ گئی ہے۔ ادھرامریکا کی 24 ریاستوں میں اس ہفتے شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس ہفتے 24 ریاستوں میں شدید برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ برفانی طوفان شمال مغربی، بحیرہ اوقیانوس کی وسطی ریاستوں اور پہاڑوں پر شدید برف باری سے 5 کروڑ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ادھر چین میں تبت کے علاقے میں شدید برف باری سے مکانات، گلیاں اور سڑک برف سے ڈھک گئیں۔ 150افراد اور 50سے زائد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئے۔ متاثرہ علاقوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ دوسری طرف جنوب مغربی صوبے Guizhouمیں لینڈ سلائڈنگ کے باعث 4افراد ہلاک ہوگئے۔ مقبوضہ فلسطین کےMount Hermon میں برف باری سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے اس ہفتہ مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :