05 جنوری ، 2015
نئی دہلی........بھارت کے وزیر دفاع منوہر پاریکر نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی کشتی میں مشتبہ دہشتگرد سوار تھے ، اگر اسمگلر ہوتے تو خودکشی نہ کرتے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیردفاع نے کہا کہ بحیرہ عرب میں کشتی کا راستہ وہ نہیں تھا جو ایک عام ماہی گیر کشتی کا ہوتا ہے اور نہ ہی کشتی اس سمندری علاقے میں تھی جو عموما اسمگلر اختیار کرتے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ ان کا مقصد اسمگلنگ نہیں بلکہ کچھ اور تھا جس کے بارے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔بھارتی وزیر دفاع نے یہ دلیل بھی دی کہ عموما اسمگلرز پکڑے جانے پرسرنڈر کردیتے ہیں لیکن خودکشی نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈز نے صحیح وقت پر صحیح کام کیا ۔کشتی کی 12گھنٹے جاسوسی کی گئی ۔کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکمراں جماعت بی جے پی اس معاملے کی وضاحت کرے۔