27 اپریل ، 2012
اسلام آباد … آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم مئی سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دیدی ہے۔ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 5 ڈالر کم ہونے پر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز دی ہے۔ پٹرول کی قیمت فی لیٹر ایک روپے اور ڈیزل کی قیمت ایک روپے 32 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔