27 اپریل ، 2012
اسلام آباد … ایف بی آر کے چیئرمین ممتاز حیدر رضوی نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور ٹیکسوں کے ریٹ بھی کم کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ کسٹمز کے ریٹ 35 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد پر لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں ان کی ٹیکس وصولی ہدف کے مطابق ہے۔ سیمینار کے بعد ایک صحافی نے سوال کیا کہ نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے اور ٹیکس ریٹ بھی کم کیے جائیں گے تو مالی خسارہ کیسے پورا ہو گا جس کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بجٹ میں کرامات دکھائیں گے۔