پاکستان
05 جنوری ، 2015

آئینی ترمیمی بل میں کسی تبدیلی کو قبول نہیں کرینگے،ایم کیو ایم

 آئینی ترمیمی بل میں کسی تبدیلی کو قبول نہیں کرینگے،ایم کیو ایم

اسلام آباد......ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ اکیسویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری میں تاخیر پرقوم کے ساتھ ہمیں بھی مایوسی ہوئی،عوامی امنگوں کے خلاف بل میں کسی بھی تبدیلی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرزکے ہنگامی اجلاس میں اراکین کی رائے تھی کہ بل کی منظوری میں تاخیر پرقوم کے ساتھ ہمیں بھی مایوسی ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 ویں آئینی ترمیم کے بل کو کمزور کیا گیا یا فوکس میں کوئی تبدیلی ہوئی تو ایم کیو ایم اپنی حمایت پر نظرثانی کرے گی اور عوامی امنگوں کے خلاف بل میں کسی تبدیلی کو قبول نہیں کریگی ۔ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں جو بل منظور کیا گیا اسی کی حمایت کی جائے گی۔

مزید خبریں :