پاکستان
05 جنوری ، 2015

وزیراعظم نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل صبح ناشتے پر بلالیا

وزیراعظم نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو کل صبح ناشتے پر بلالیا

اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو منگل کی صبح ناشتے پر بلا لیا،21 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو اسپیر لاؤنج میں ناشتے پر مدعو کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم آفس کی طرف سے مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو 21 ویں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ اکیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی طرف سے تمام ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حاضری کو بھی یقینی بنانے کا بھی کہا جائے گا ۔

مزید خبریں :