پاکستان
06 جنوری ، 2015

طاہر القادری کا دہشت گردوں کو سرعام پھانسیاں دینے کا مطالبہ

طاہر القادری کا دہشت گردوں کو سرعام پھانسیاں دینے کا مطالبہ

ٹورنٹو ............پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردوں کو سرعام پھانسیاں دینے کا مطالبہ کردیا۔ ٹورنٹو میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ فوجی عدالتیں دہشت گردی کے مرض کا مکمل علاج نہیں تاہم سول نظام دہشت گردی کے خا تمے کے حوالے سے ناکام ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس میں جہاد اور فساد کا فرق نہیں بتایا جاتا۔ مذہبی جماعتوں کی غیر ملکی فنڈنگ بند کروانا ہوگی۔

مزید خبریں :