08 جنوری ، 2015
اسلام آباد .....لیاری گینگ وارکے اہم رکن عزیربلوچ کی حوالگی کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ کاخط پاکستانی سفارت خانے کوموصول ہوگیا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ درخواست یواے ای حکام کو بھیجے گا۔عزیربلوچ کو آج رات یا صبح ایک بار پھر ابوظبی کے حکام کے حوالے کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق عزیربلوچ کو تفتیش کیلئے آج ابوظبی سے دبئی لایاجائےگا۔عزیربلوچ کی حوالگی سے متعلق پاکستانی وزارت خارجہ کا خط پاکستانی سفارتخانے کو موصول ہو گیاہے اور پاکستانی سفارتخانہ عزیربلوچ کی حوالگی سے متعلق درخواست متحدہ عرب امارات کے حکام کو بھیجےگا۔