پاکستان
08 جنوری ، 2015

سنگین غداری کیس:صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد

 سنگین غداری کیس:صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد

اسلام آباد.......خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت ، استغاثہ کی طرف سے صرف سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرف کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کر رہا ہے ۔ استغاثہ کی طرف سے صرف پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ خصوصی عدالت میں کارروائی روکنے کا حکم وفاق کی مرضی سے جاری ہوا،اب آپ بطور استغاثہ کہتے ہیں کہ ملزم پرویز مشرف کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے ۔جسٹس فیصل عرب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مرکزی ملزم پرویز مشرف کے خلاف شکایت کنندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم نامے میں لکھا ہے حکومت سمیت فریقین کی رضا مندی سے خصوصی عدالت کی کارروائی روکنے کا حکم نامہ جاری ہوا۔

مزید خبریں :