پاکستان
08 جنوری ، 2015

لاہور: تختہ دار پر جانے سے30سیکنڈ پہلے پھانسی ٹل گئی

لاہور: تختہ دار پر جانے سے30سیکنڈ پہلے پھانسی ٹل گئی

لاہور..... ..لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی اکرام الحق عرف لاہوری کو نئی زندگی تختہ دار پر لے جانے سے صرف تیس سیکنڈ پہلے ملی ۔ مجرم کو مدعی مقدمہ نے معاف کردیا۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید اکرام الحق عرف لاہور ی فرقہ وارانہ قتل کا مجرم تھا۔2001 میں اس نے شورکوٹ کے علاقے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ فیصل آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے موت کی سزا سنائی۔اکرام الحق کو آج پھانسی دی جانی تھی تاہم رات گئے مقدمے کے فریقین میں صلح ہو گئی۔ بیان حلفی جمع کرائے جانے پر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا۔ پھانسی رکنے پر اکرام الحق عرف لاہور کے ورثہ نےجیل کے باہر مٹھائی بانٹی۔ اور مدعی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اکرام الحق عرف لاہوری کا کیس ایک مرتبہ پھرٹرائل کورٹ بھجوا دیا گیا ہے ۔ عدالت فیصلہ کرے گی کہ مجرم کو رہا کرنا ہے یا اس کی سزا تبدیل کرنی ہے۔

مزید خبریں :