08 جنوری ، 2015
راجن پور ........راجن پور میں اونٹوں کادنگل ہوا جس میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے لائے گئے اونٹوں نے زورآزمائی کی۔اونٹوں کا یہ دنگل ہوا راجن پور کے قصبہ بخارامیں جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے لائے گئے شہ زور اورشاندار اونٹوں نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔سو سے زائد اونٹوں کے یہ مقابلے جوڑیوں کی شکل میں ہوئےجن میں راجن پور کے شاہین نے رحیم یار خان کے بادل کوہرا کر رستم راجن پور کا اعزاز اپنے نام کیا ۔اس موقع پر شائقین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا جس سے سماں بندھ گیا ۔