09 جنوری ، 2015
اسلام آباد........جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تحریک انجام کے بجائے ریحام تک پہنچ گئی۔ باغی جاوید ہاشمی بھی پیچھے نہ رہے، کہا کہ عمران خان کی اس تبدیلی پر واقعی تبدیلی آئی ہے، ہماری بیویاں بھی خوفزدہ ہو گئی ہیں کہ 64 سالہ بوڑھا بھی شادی کر سکتا ہے، میری بیوی اب پہلے سے زیادہ میری خدمت کر رہی ہے کہ کہیں میرا شوہر بھی شادی نہ کر لے۔