پاکستان
09 جنوری ، 2015

عمران عام افراد سے بہت مختلف ہیں، وہ ایک شفیق باپ ہیں، ریحام

عمران عام افراد سے بہت مختلف ہیں، وہ ایک شفیق باپ ہیں، ریحام

اسلام آباد........ریحام خان نے عمران خان سے شادی کے بعد کہا ہے کہ عمران عام افراد سے بہت مختلف ہیں،وہ ایک شفیق باپ ہیں اپنے بیٹوں سے بہت محبت کرتے ہیں ان کی یہی بات مجھے سب سےزیادہ پسند ہے،عمران خان بہترین افراد میں بھی بہتر ہیں۔ایک انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ شادی کے لیے عمران خان نے انہیں پیغام دیا، انہیں عمران خان کی یہ بات بہت پسند آئی کہ وہ بیٹوں سے بہت پیار کرنے والے والد ہیں اور بچوں کے بارے میں بے حد فکر مند رہتے ہیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سادی طبیعت اور بہت رحم دل شخصیت ہیں، عام افراد میں جو ان کا امیج ہے اس سے بہت مختلف ہیں۔ عمران خان کی اہلیہ اپنے اور عمران خان کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں میں بچوں کا خیال رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے اور وہ بھی اپنے بچوں کے لیے حقیقی رول ماڈل چاہتی تھیں۔ پروفیشنل کیرئیر کے بارے میں ریحام خان نے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنا پروگرام جاری رکھنا چاہتی ہیں،اس کے علاوہ بھی کئی پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :