09 جنوری ، 2015
کراچی.......سندھ میں اسکول کھلنے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں اورابھی تک اسکولوں میں سیکیورٹی کے اقدامات مکمل نہیں کیے جاسکے۔ سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہےکہ 12 جنوری سے سرکاری و نجی اسکول و کالجز بلا خوف و خطر کھل جائیں گے۔ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں نجی اور سرکاری اسکول کھلنے سے قبل ہی محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی کے حواسے سے حکمت عملی تیار کرلی ہے، تاہم جن اسکولوں کے سیکیورٹی کے اقدامات نا مکمل ہیں وہ تین دن تک مزید اپنے اسکول بند رکھ سکتےہیں۔ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچو کا کہنا تھا کہ پوش اور گنجان آبادیوں میں قائم اسکولوں کو ممکنہ طور پر نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے، اسکول کے اندر کی سیکیورٹی اسکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی جبکہ باہر پولیس اور رینجرز گشت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں کو محفوظ بنانے کے لئے اسکولوں کی دیواریں جلد تعمیر کی جائیں گی۔