پاکستان
10 جنوری ، 2015

کراچی: فائرنگ سے ہائیکورٹ کےوکیل چوہدری تنویرہلاک

کراچی: فائرنگ سے ہائیکورٹ کےوکیل چوہدری تنویرہلاک

کراچی .....کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ کر کے سندھ ہائی کورٹ کے وکیل چوہدری تنویر کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا ایک موبائل فون غائب ہے تاہم ہر زاویے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 1میں اختر کالونی کے قریب سندھ ہائی کورٹ کے وکیل چوہدری تنویر اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہورہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی،2 گولیاں ان کے سینے میں لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ساوتھ طارق دھاریجو نے جیو نیوز کو بتایا کہ موقع سے 30بور پستول کے 2 خول ملے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کا ایک موبائل فون بھی غائب ہے تاہم قتل کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :