پاکستان
10 جنوری ، 2015

فیصل آباد:جھنگ بازارچوک میں کارپرفائرنگ،2افرادجاں بحق

فیصل آباد:جھنگ بازارچوک میں کارپرفائرنگ،2افرادجاں بحق

فیصل آباد.....فیصل آباد میں کار پر فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس پی اقبال ڈویژن ذوالفقار احمد کے مطابق فیصل آباد میں جھنگ بازار چوک پر موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی ۔فائرنگ سےکار میں سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت مسلم لیگ ن کے کارکن اصغر علی عرف پولاگجر کے نام سے ہوئی ہے۔ مرنے والا کارکن مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :