10 جنوری ، 2015
سائو پائولو.....برازیل میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافے کی تجویز کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ برازیل کے شہر سائو پائولو میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین بسوں، سب وے، اور ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کے تجویز کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔مظاہرے کا اہتمام فری فیئر موومنٹ کی جانب کیا گیا تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرے کے دوران کچھ مقامات پر جلائو گھیرائو اور لوٹ مار کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرنیڈز کا استعمال کیا ۔حکومت کی جانب سے کرایوں میں محض 19 سینٹ بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔