10 جنوری ، 2015
واشنگٹن.....امریکی نے کہا ہے کہ فرانس کی طرح پاکستان کے عوام بھی دہشتگردی کا شکار ہیں ،حکومت اور فوج سے تعاون مزید بہتر بنارہے ہیں ۔ پینٹا گون کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی موجودگی باعث تشویش ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت سے بات چیت رہتی ہے۔ تاہم یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ فرانس کی طرح پاکستان کے عوام بھی دہشت گردی کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی مشترکہ چیلنج ہے، جس سے نمٹنے اور تعاون بڑھانے کےلیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں پاکستانی حکومت اور فوج کے ساتھ تعاون بہتر ہو رہا ہے۔جان کربی نے کہا کہ پاکستانی حکومت پر دبائو ڈالنا امریکا کا کام نہیں، پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ ملک اور عوام کے بہترین مفاد میں دہشت گردی کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھے۔