11 جنوری ، 2015
کراچی......کراچی کے قریب ٹینکر مسافر کوچ سے ٹکرا گیا ،المناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 67 افراد جاں بحق ہوئے،اسپتال ذرائع نے67افراد کے جاںبحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ بدقسمت مسافرکوچ کراچی سے شکارپور جارہی تھی،رات گئے کراچی سے شکار پور جانے والی بد قسمت بس نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے ٹینکر سے ٹکراگئی ،حادثے کے فوری بعد بس میں آگ لگ گئی رات کے باعث کئی مسافر سوئے ہوئے تھے اور فوری طوری طور پربس سے با ہر نہ آسکے ۔آگ نے چند لمحوں میں بس کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا اور صرف چند مسافر ہی شیشہ توڑ کر باہر نکل سکے جس کے باعث وہ زخمی بھی ہوئے۔آگ کی شد ت کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 59 افراد لقمہ اجل بن گئے۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق جناح اسپتال میں 59 لاشیں لائی گئیں، جبکہ 5 زخمیوں کو اسٹیل ٹائون اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ایم ایل او ڈاکٹر شہزاد کا کہنا تھا کہجاںبحق افراد میں9خواتین اور 11 بچوں کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئی ہیں جن کی شناخت انتہائی مشکل ہے، لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر پتا لگا ہےکہ حادثہ آئل ٹینکر کی غلطی سے ہوا جو غلط سمت سےآرہا تھا۔بدقسمت بس میں ایک ہی خاندان کے نو سے زائد افراد سمیت 67افرادجاں بحق ہوئےلاشوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔