کھیل
11 جنوری ، 2015

ویمنز کرکٹ ،پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

ویمنز کرکٹ ،پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

شارجہ......پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 12 رنز سے شکست دیدی، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے، کپتان ثنا میر نے 34 اور نین عابدی نے 29 رنز کی انگز کھیلی،جواب میں سری لنکن ٹیم 126 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،سری لنکا کی طرف سے ڈیلانی منودرہ نے 38 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے اسماویہ اقبال اور سعدیہ یوسف نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، پاکستان کی یہ دوسری کامیابی ہے۔

مزید خبریں :