پاکستان
11 جنوری ، 2015

ایم کیو ایم کا یوم سوگ ،کراچی میں کاروبار زندگی معطل

ایم کیو ایم کا یوم سوگ ،کراچی میں کاروبار زندگی معطل

کراچی......ایم کیوایم کےکارکنوں اور ہمدردوں کےقتل کے خلاف یوم سوگ کے باعث آج کراچی میں کاروبار زندگی معطل رہا۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پر امن یوم سوگ پر عوام سے اظہار تشکر کے ساتھ دکانیں کھولنے اور پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اپیل کی، جس کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہوگئے۔کراچی میں گزشتہ روز پولیس کی زیرحراست ایم کیوایم کے کارکن کی ہلاکت اور مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے قتل کئے جانیوالے کارکنان اور ہمدردوں کی ملنے والی لاشوں کے خلاف یوم سوگ منایا گیا ۔کراچی میں صبح سویرے کھلنے والی دکانیں، کاروبار، ہوٹل بند رہیں جبکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بسیںمعمول سے بہت کم رہیں،جس کے باعث بسوں میں سفر کرنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا رہا، یوم سوگ کے باعث پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بھی بندر ہے ۔ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پر امن یوم سوگ پر عوام سے اظہار تشکر کیا اور کاروباری مراکزاوردکانیں کھولنے اور ٹرانسپورٹرز سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اپیل کی جس کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ۔قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ایم کیوایم نے پیر کو بھی ملک گیریوم سوگ اور سندھ بھر میں شٹر ڈائو ن کا اعلان کیا ہے ،تاہم ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پررابطہ کمیٹی نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔

مزید خبریں :