پاکستان
11 جنوری ، 2015

ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال واپس لینے پر وزیرعلیٰ کا خیر مقدم

ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال واپس لینے پر وزیرعلیٰ کا خیر مقدم

کراچی......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نےایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لینے کا خیر مقدم کیا ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ہڑتال کی کال واپس لینے پر کہا ہے کہ ان کے اس اعلان سے قیام امن میں مدد ملے گی، وزیر اعلیٰ سندھ کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی شکایت کا ازالہ کیا جائے گااورجو ناخوشگوار واقعات ہوئے ہیں ان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھکا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران جو بھی قصور وار ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تحقیقات کی روشنی میں حکومت زیادتیوں کا ازالہ کریگی۔

مزید خبریں :