11 جنوری ، 2015
پشاور......عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عمران خان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا کرے،پشاور میں اے این پی کے کارکنوں میاں مشتاق، گل رحمان اور نعیم خان کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں امیر حیدر خان ہوتی کا کہناتھا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف سیاسی پارٹیوں کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے، ان کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل پارٹی روز اول سے ہی دہشت گردوں کے خلاف کھڑی ہے، انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔برسی کی تقریب میں غلام احمد بلور،میاں افتخار حسین، اور سردار حسین بابک نے بھی شرکت کی ۔