پاکستان
11 جنوری ، 2015

مفاہمتی پالیسی پر چلے، مشرف سے حلف بھی پالیسی تھی،زرداری

مفاہمتی پالیسی پر چلے، مشرف سے حلف بھی پالیسی تھی،زرداری

لاہور...... پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نےکہا ہےکہ سیا سی جماعتوں سے ہی نہیں اداروں کے درمیان بھی مفاہمت کی پالیسی پر چلے، مشرف سے حلف لینا بھی پالیسی ہی تھی ۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے بلاول ہائوس میں ڈویژنل کوارڈی نیٹرز ،اور ضلعی صدور کے اجلاس سے خطاب کیا۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے آصف زرداری کے خطاب کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مشرف کی طاقت کوزائل کیا ،اسکے بعد عہدہ صدارت سے فارغ کیا۔انہوں نے کہا ہم نے جذبات اورجوش کی بجائے ہوش سے کام لیناہے ۔ آصف زرداری نے کہاہےکہ دہشت گردی کے معاملات پر ہم نے ملک کو خانہ جنگی سے بچایا۔ بھٹو اور بی بی نے تاریخ میں زندہ رہنے کو ترجیح دی ،میںبھی تاریخ میں زندہ رہناچاہتا ہوں ۔ سکیورٹی ایشوز ہونے کے باوجود ہم عوام میں نکلیں گے اور ملک کے مختلف حصوں میں بڑے جلسے کریں گے ۔ اگر ہم بھی نیازی کی طرح کنٹینر پر کھڑے ہوجاتے تو نظا م ٹوٹ جاتا۔

مزید خبریں :