11 جنوری ، 2015
لاہور......چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ ملک کا اصل مسئلہ دہشت گردی نہیں ،انسداد دہشت گردی ہےجس کیلئے ہمیں اپنے عقائد پر غور کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شیرانی نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تعلیمی کانفرنس میں کیا۔کانفرنس مولانا زبیر احمد زہیر کی صدارت میں ہوئی،سیرت رسول کی روشنی میں دہشت گردی کا حل کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئےعلماء کرام کا کہنا تھا کہ توحید پر پختہ ایمان اور اسوۃ حسنہ پر عمل دہشت گردی سمیت تمام مسائل کا حل ہے ۔مقررین کا مزید کہنا تھا کہ تمام مسالک کے لوگ اپنے عقائد کو غور سے پڑھ لیں تو امن کا قیام یقینی ہے۔