دنیا
11 جنوری ، 2015

پیرس میں تاریخی ریلی:چالیس ملکوں کے سربراہان کی شرکت

پیرس میں تاریخی ریلی:چالیس ملکوں کے سربراہان کی شرکت

پیرس ......پیرس میں فرانسیسی میگزین کے دفتر پرحملہ اور 17 افراد کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو پیرس میں تاریخی ریلی و مارچ کا انعقاد کیا گیا جوکہ آخری خبر آنے تک جاری ہے، مارچ میں40 ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔ فرانسیسی میگزین چارلی ایبڈو پر حملے اور تشدد کے نتیجے میں 17 ہلاکتوں کے خلاف فرانس سے یکجہتی کے لیے 40 ممالک کے سربراہان اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس مارچ میں شرکت کی، مارچ میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون،جرمن چانسلر اینجلا مرکل ،فلسطینی صدر محمود عباس، اسرائیل اور ترکی کے وزرائےاعظم نے بھی شرکت کی، مارچ کے شرکاء نے ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، فرانسیسی صدر نے ہلاک افراد کے لواحقین سے ملاقات کی،مارچ میں شریک افراد نے فرانسیسی میگزین پر حملے کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے ہیں۔جبکہ اس واقع کے بعد حملہ آوروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے مسلمان پولیس اہلکار احمد میرابط کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ریلی میں مقامی فرانسیسی شہریوں بشمول مسلمانوں بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس واقعہ کی مذمت کی۔

مزید خبریں :