پاکستان
11 جنوری ، 2015

دہشتگردی میں ملوث 243 مدارس کی نشاندہی ہوگئی، حکومتی رپورٹ

دہشتگردی میں ملوث 243 مدارس کی نشاندہی ہوگئی، حکومتی رپورٹ

اسلام آباد ......وفاقی حکومت کو ملنے والی رپورٹ میں دہشتگردی میں ملوث 243 مدارس کی نشاندہی ہوگئی،چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں ان مدارس کی نگرانی کے احکامات ،نشاندہی کیےگئےمدارس کی مالی معاونت کرنیوالوں کےکوائف جمع کیےجارہےہیں۔وفاقی حکومت کو موصول ہونے والی رپور ٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں243مدارس کسی نہ کسی طرح دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں، ان مدارس کا تعلق چاروں صوبوںاور فاٹا سے ہے، تاہم زیادہ تر ایسے مدارس پنجاب میں کام کررہےہیں ، پنجاب کی حکومت نے انسداد دہشت گردی کےخلاف دیگرصوبوں کے مقابلے میں جو ٹھوس اور دیر پا اقدامات کئے ہیں اس کے نتیجے میں شدت پسندی اور انتہا پسندی کے فروغ میںملوث بعض مدارس کی نشاندہی ہوئی ہے، خیبرپختونخوا ،سندھ،فاٹا ،بلوچستان ، پنجاب اورگلگت بلتستان میں نشان زدہ کچھ دینی مدارس کی نگرانی شروع کردی گئی ہے اور انہیں مالی وسائل فراہم کرنے والوں کے کوائف بھی جمع کئے جارہے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بعض مدارس دہشت گردوں کے سہولت کار اور نفر ت انگیز، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر میں بھی ملوث رہے ہیں۔

مزید خبریں :