پاکستان
11 جنوری ، 2015

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا ،شاہ محمود

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا ،شاہ محمود

لاہور......لاہور میں رسول اعظم امن کانفرنس میں مقررین نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور فوجی عدالت کے قیام کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے پر بھی زور دیا۔ایوان اقبال لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام رسول اعظم امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چئیر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی تاریخ بارہ سال پرانی ہے ۔بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کا شکار ہوئیں افسوس ان کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے انہوں نے ضرب عضب کی حمایت کرتےہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہو گا ۔امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک حکمران اور عوام ان کے ساتھ نہیں ہوگی۔انہوں نے گرفتار دہشت گردوں کو بلا تفریق پھانسیاں دینے کا مطالبہ کیا۔رسول اعظم امن کانفرنس سے راغب نعیمی،ڈاکٹر رحیق عباسی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید خبریں :