پاکستان
11 جنوری ، 2015

اسلام آبادمیںتعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے

اسلام آباد......وفاقی دارالحکومت کے 422 سرکاری جبکہ ایک ہزار سے زائد نجی تعلیمی اداروں میں کل سے درس و تدریس کا عمل شروع ہو جائے گا۔ وزارت کیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو کوئی سیکورٹی الرٹ جاری نہیں ہوا۔ پولیس نے بھی ان اداروں کو سیکیورٹی کلئیرنس دے دی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق 35 تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے 14 سو سے زائد سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی اکثریت نے سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنا دیا ہے ۔وزارت کیڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی تعلیمی اداروں کو کسی قسم کے سیکورٹی الرٹ موصول نہیں ہوا۔ جن تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات مکمل نہیں ، انہیں بھی کھولا جائے گا، حکام کے مطابق 55 تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کے لیے فنڈز کی درخواست کی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 26 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا علان کیا گیا تھا۔ تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث تعطیلات میں 12 جنوری تک توسیع کر دی گئی تھی۔

مزید خبریں :