11 جنوری ، 2015
چمن......چمن بارڈر پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے 9 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر چمن کے ساتھ پاک افغان بارڈر پر اس وقت عمل میں لائی گئی جب ایک گاڑی کے ذریعے غیر قانونی طور پر 9 غیر ملکی چمن کے راستے کوئٹہ منتقل ہو رہے تھے گرفتار غیر ملکیوں میں ازبک تاجک اور افغانی شامل تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل منتقل کئے گئے۔