پاکستان
11 جنوری ، 2015

کارکنوںکا قتل: ایم کیو ایم کاپشاور اور لاہور میں احتجاج

پشاور......کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنوں نے پشاور اور لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اور واقعے کی تحقیقات کے لئے آزاد کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنان نے کراچی میں اپنے ساتھی فراز عالم کی ہلاکت پر حکومت مخالف نعرے بازی کی اور قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ایک سازش کے تحت قتل کیا جارہا ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب پشاور میں ایم کیو ایم کےکارکنوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہن نے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ایم کیو ایم خیبر پختونخوا کے میڈیا انچارج اصغر شاہ نے کہا کہ کارکنوں کے قتل پر پرامن احتجاج کررہے ہیں مطالبات منظور نہ ہوئے تو براہ راست اقدام اٹھائیں گے،

مزید خبریں :