12 جنوری ، 2015
پشاور....... 16دسمبرکوپشاورکے آرمی پبلک اسکول پرحملے میں معصوم جانیں توگئیں تاہم دہشت گردی کے خلاف حوصلے اور جذبے مزیدبڑھ گئے۔یہی وجہ ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے طلبہ دوبارہ اسکول جانے کیلئے بے چین ہیں۔ ایسے ہی ایک طالب علم کا نام محمد معین ملک ہے ۔گھرکے صحن میں کرکٹ کھیلتامحمدمعین آرمی پبلک اسکول میں نہم جماعت کاطالب علم ہے۔ ا سکول بند ش کے باعث معین بیشتر وقت اپنے بھائیوں کے ساتھ ہلاگلااورکھیل میں گزارتاہے۔اس کی خواہش ہے کہ اس کااسکول جلدکھل جائے ۔محمدمعین ملک جو 16دسمبرکوآرمی پبلک سکول پرحملے کاعینی شاہدہے۔اس کاحوصلہ کم ہوانہ ہی دوبارہ اسکول جانے سے اسے کوئی خوف ہے۔ پڑھائی میں بھی وہ حب الوطنی کاسبق ہی دوہراتاہے۔پاک فوج میں شمولیت اوروطن عزیزمیں قیام امن اس کی دلی آرزو ہے۔معین ملک اپنے شہیددوستوں کی یادمیں غمزدہ ہےلیکن روشن مستقبل کی امیدوں کے چراغ اس کی آنکھوں میں روشن ہیں۔