12 جنوری ، 2015
پیرس .....فرانس کے شہر پیرس میں تاریخی ریلی نکالی گئ، جس میں 40 سے زائد عالمی رہنماووں نے شرکت کی ،مذہب ،رنگ اور نسل کی قید سے آزاد لاکھوں افراد نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر فرانس کے میگزین پر ہونیوالے حملے کے واقعے کیخلاف نعرے لگائے اور دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کی یاد میں خاموشی بھی اختیار کی ، ریلی کے شرکا نے مسلمان پولیس اہل کار احمد مرابط کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پیرس کی پر ہجوم سڑکیں اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے لاکھوں لوگ فرانسینی میگزین پر دہشتگرد حملے کیخلاف اتوار کے روز نعرے بلند کرتے رہے۔ تاریخی ریلی میں مسلمان ممالک ترکی اور فلسطین سمیت دنیا بھرسے 40 ممالک کے سربرہان مملکت شریک ہوئے ۔مذہب اور نسل کی قید سے آزاد مسلمان، یہودی، عیسائی سربراہان ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر ہزاروں افراد کی قیادت کرتے ہوئے حملے میں مرنے والوں کی یاد میں سڑک پر مارچ کرتے رہے۔ترک وزیراعظم احمد داود اوغلو،، فلسطین کے صدر محمود عباس ،جرمن چانسلر ایجنیلا مرکل ، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سمیت کئ عالمی رہنماووں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے احمد نامی اس مسلمان پولیس اہلکار کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور شارلی ایبدو پر حملے میں مارا گیا۔ریلی میں 15 افراد کی جان بچانے والے مسلمان اسٹور کیپر کو بھی سراہا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہلاک شدگان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔