28 اپریل ، 2012
راولپنڈی… سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس اور ممبئی حملہ سازش کیس میں گرفتار ملزموں کے ٹرائل کی آج ایک بار پھر سماعت نہیں ہوسکی ۔ راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت ، بینظیربھٹو قتل کیس اور ممبئی حملہ سازش کیس کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل کرتی ہے، گزشتہ چار سماعتوں کے موقع پر بعض اوقات جج یا وکلاء کے نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ملتوی کیا جاتا رہا، آج پھر ان کیسز کی سماعت مقرر تھی لیکن فریق استغاثہ ایف آئی اے کے دونوں سینئر وکلاء کی عدم موجودگی کی وجہ سے پھر سماعت نہ ہوسکی، اسی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر بھی سماعت کرنا ہوتی ہے، عدالتی عملہ نے آج ان کیسز کی سماعت 5 مئی کو کرنے کی تاریخ دے دی۔