28 اپریل ، 2012
اسلام آباد… پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے کئی مقامات سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ہے، آج اور کل مزید بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیشین گوئی کی گئی ہے جبکہ آئندہ ہفتے موسم خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد، ملتان، ہزارہ، ملاکنڈ ڈویژنز، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، پارا چنار میں 25 ملی میٹر ، منڈی بہاوالدین 9، سیالکوٹ 8، راولاکوٹ 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان میں 6، گوجرانوالہ و لوئردیر میں 5، لاہور، مالم جبہ، سرگودھا میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 2 روز کے دوران بالائی پنجاب و خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، آج اور کل راول پنڈی،سرگودھا،ملاکنڈ،ہزارہ میں بعض مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے، اس موسمی سسٹم کے بعد آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔