پاکستان
28 اپریل ، 2012

منڈی بہاوٴالدین میں2کم سن بہنوں کی پْر اسرار حالت ہلاکت

منڈی بہاوٴالدین … منڈی بہاوٴالدین کے قصبہ پھالیہ میں دو کم سن بہنیں پْر اسرار حالت میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے بچیوں کی والدہ کوحراست میں لے لیا ہے،بچیوں کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق دوکم سن بہنوں کی پْر اسرار ہلاکت کا واقع پھالیہ کے موضع نور جمال میں پیش آیا، جہاں ظفراقبال گجر کی دو کم سن بیٹیاں تیسری جماعت کی طالبہ جویریہ اور دوسری جماعت کی طالبہ ردا مردہ پائی گئی، اہلِ خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں رشتہ کے تنازع پر زہر دیکر ہلاک کیا گیا ہے، پولیس نے بچیوں کی والدہ تسنیم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بچیوں کا باپ ظفر بھی گھر سے غائب ہے۔

مزید خبریں :