پاکستان
28 اپریل ، 2012

قصور:مسلح افرادکاپولیس وین پر حملہ،خطرناک ملزم کو چھڑا لیا

قصور … قصور کی تحصیل چونیاں کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پیشی پر جانے والی پولیس وین پر حملہ کرکے خطرناک ملزم سعید میو کو چھڑا لیا۔ پولیس کے مطابق متعدد افراد کے قتل اور ڈکیتیوں کے کیسز میں ملوث خطرناک ملزم سعید میو کو قصور جیل سے پیشی کیلئے چونیاں عدالت میں لے جایا جا رہا تھا کہ کھائی روڈ پر ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے حملہ کرکے اسے پولیس حراست سے چھڑا لیا، واقعے کے بعد ڈی پی اوقصور خرم علی بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی۔

مزید خبریں :