پاکستان
15 جنوری ، 2015

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل

 دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل

کراچی ...... دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو گزشتہ12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے باعث کراچی کے شہریوں کو پانی کا قلت کا سا منا ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو گزشتہ12 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ، جس کے باعث شہرکو 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہر میں پہلے ہی 500 ملین گیلن پانی کی کمی موجود ہے، شہر کو 1 ہزارملین گیلن پانی کی ضروت ہے جبکہ 500ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :