پاکستان
28 اپریل ، 2012

آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری کابینہ سے لی جائیگی، شہباز شریف

آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری کابینہ سے لی جائیگی، شہباز شریف

لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکی کے تعاون سے لاہور میں آئی ٹی یونیورسٹی قائم کرنے کیلئے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب لاہور کے ارفع آئی ٹی ٹاور میں ویب سائٹ ” کار فور یو“ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ویب سائٹ میں حادثات سے بچاوٴ کیلئے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یونیورسٹی رنگ روڈ کے قریب قائم کی جائے گی۔ شہباز شریف نے یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں ترک کمپنی کے ساتھ مفاہت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے لیپ ٹاپ اسکیم کو ملکی ترقی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔

مزید خبریں :