پاکستان
28 اپریل ، 2012

وزیراعظم گیلانی کی سزا پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، امریکی سفیر کیمرون منٹر

وزیراعظم گیلانی کی سزا پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، امریکی سفیر کیمرون منٹر

لاہور … پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی کی سزا پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، ان کا ملک پاکستان کے اداروں کی عزت کرتا ہے۔ لاہورمیں رفیع پیر تھیٹر کے پیروز کیفے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی عزت کرتے ہیں اور جمہوریت کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کو ساتھ چلنا ہو گا۔ کیمرون منٹرنے کہا کہ دونوں ممالک میں اعتماد کی بحالی کیلئے مذاکرات ہونے چاہئیں اور اعتماد سازی کیلئے دونوں ممالک کے افراد ایک دوسرے سے سیکھیں ۔

مزید خبریں :