پاکستان
25 جنوری ، 2012

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر گیا، ٹرینی خاتون اور انسٹرکٹر زخمی

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر گیا، ٹرینی خاتون اور انسٹرکٹر زخمی

اسلام آباد … پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ، میانوالی کے قریب گرگیا اور اس میں سوار ٹرینر اور خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہوگئے ۔ پاک فضائیہ کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ ایئرفورس کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ، دوران پرواز یہ بے قابو ہوکر زمین پر جاگرا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، طیارے میں سوار خاتون پائلٹ اور اسکا ٹرینر ہنگامی اخراج کے دوران زخمی ہوگئے ہیں ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :