Time 11 مارچ ، 2025
پاکستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز پیپلز پارٹی کے پنجاب میں تحفظات پر بات کرنے کو تیار

وزیر اعلیٰ مریم نواز پیپلز پارٹی کے پنجاب میں تحفظات پر بات کرنے کو تیار
فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  پنجاب میں پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات کرنے کو تیار ہوگئیں۔

پیر کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مریم نواز سے سوال ہوا کہ پیپلز پارٹی والوں کو آپ سے تحفظات ہيں کہ ان کے پنجاب میں کام نہيں ہورہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جواب دیاکہ پیپلز پارٹی والے ان سے بات کریں گے تو وہ بات کریں گی۔

مریم نواز نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپوزيشن کے احتجاج پر کہاکہ بد تمیزی اور بد تہذیبی کی جو بنیاد اپوزیشن نے رکھی ہے یہ خود اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو اب شعور آگیا ہے ،لوگ ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ،عوام کو پتا چل گیا ہے کہ بد تہذیبی اور عوام کی خدمت میں کیا فرق ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو خطاب کی دعوت دی تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ شروع کر دیا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے اپوزیشن ارکان سے نعرے لگوائے۔

مزید خبریں :