پاکستان
28 اپریل ، 2012

وزیراعظم کا آئین کے دفاع کیلئے ڈٹے رہنا قابل تعریف ہے، امتیاز وڑائچ

وزیراعظم کا آئین کے دفاع کیلئے ڈٹے رہنا قابل تعریف ہے، امتیاز وڑائچ

لاہور … پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کوئی توہین عدالت نہیں کی، وزیراعظم کا آئین کے دفاع کیلئے ڈٹے رہنا قابلِ تعریف ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا تھا کہ سوئس عدالتوں کو خط لکھنے میں آئین رکاوٹ ہے۔ انہوں نے شریف برادران کو گڈی لْٹ ٹولا قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف چکری والے چوہدری نثار کے چکر میں نہ پڑیں۔ چوہدری نثار سے وزیراعظم کی کرسی صرف 3 فٹ کے فاصلے پر ہے جسے وہ للچائی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

مزید خبریں :