پاکستان
28 اپریل ، 2012

انرجی کانفرنس سفارشات میں ایک وزیراعلیٰ آڑے آئے، اسحاق ڈار

انرجی کانفرنس سفارشات میں ایک وزیراعلیٰ آڑے آئے، اسحاق ڈار

لاہور … مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قومی انرجی کانفرنس کی سفارشات پر عمل ایک وزیراعلیٰ کے تحفظات کی وجہ نہیں ہوسکا۔ لاہور چیمبر کی انرجی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قرضوں کی واپسی اور بلوں کی ریکوری سے بجٹ پر بوجھ کم پڑے گا، وفاقی حکومت، پیپکو اور نیپرا کی ذمہ داری ہے کہ بلوں کی ریکوری کو یقینی بنائے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں صوبوں کو دے دی جاتی ہیں تو اچھا ہے، صنعت کار اور تاجر اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں ان کا ساتھ دیں گے۔

مزید خبریں :